آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ پاکستانی بھی جشن منا رہے ہیں ،ہم ایک فیملی کی طرح ہیں :اہلیہ وسیم اکرم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ 2015جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستا نی بھی آپ کے ساتھ جیت کا جشن منا رہے ہیں کیونکہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغا م میں شنیرا وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا اورآسٹریلیا نے شاندار جیت حاصل کی ، انہیں کھیل کا بہت مزا آیا ۔