تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے ...
تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تین وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے اور اس کی آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک اور ہیزل ووڈ نے 3تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سڈل اور لیون نے 2دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل نے 3،بولٹ اور کریگ نے 2 دو ، ٹم ساؤتھی اور سنٹنر نے ایک 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 208 رنز بناکر آسٹریلیا کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلوی ٹیم نے تین وکٹ پہلے ہی حاصل کرلیا ۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ جیتنے کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 6 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنائی، اس کے علاوہ مچل مارش نے 3 اور لیون نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بولٹ نے 5 وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے جبکہ بریس ویل اور سنٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
دونوں ٹیموں کی طرف سے بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور دونوں اننگزوں کے دوران مجموعی طور پر صرف 3 نصف سنچریاں بنا سکے جبکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے کسی کھلاڑی نے سنچری سکور نہیں کی۔
آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ دونوں اننگزوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے” مین آف دی میچ “قرار پائے جبکہ” مین آف دی سیریز “ کا اعزاز بھی آسٹریلیا کے ہی بلے بازڈیوڈ وارنر نے حاصل کیا۔

مزید :

کھیل -