پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات پر خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش کر دیا

پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے ...
پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات پر خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین میں پاکستانی برادری اور ’’ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘  کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید ملک نے خصوصی شرکت کی اور ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعدا شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سینیرز اور نئے لڑکوں کے کمبی نیشن سے کامیابی ملی ہے :انضمام الحق

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کا فخر ہے اور انہوں نے اپنی مایہ ناز کارکردگی سے نہ صرف میچ بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت کر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ انہوں نے ’’ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ کے پلیٹ فارم سے تعلیم، صحت اور صاف پانی کی ترسیل کے حوالے سے شاہد آفریدی کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستانی سفیر جاوید ملک کی جانب سے خصوصی سفارتی ایوارڈ کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون پر تہ دل سے مشکور ہیں۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات بھی پیش کیں۔

مزید :

کھیل -