ہردیک پانڈیا کے چھکے نے سٹیڈیم میں بیٹھے شائق کا منہ توڑ دیا
بنگلورو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کھلاڑی ہردیک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا لگایا کہ گیند باونڈری لائن پار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو شہر میں ہونے والے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کے منہ پر جاکر لگی جو زوردار چوٹ سے ہل کر رہ گیا۔ کرکٹ کے 24 سالہ پرستار توسیت اگروال کے چہرے پر 3 انچ گہرا گھاو¿ لگا جب کہ نچلے جبڑے کے دانت بھی ہل گئے۔ تماشائی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔
توسیت اگروال نے بتایا کہ اس نے گیند سے بچنے کی کوشش کی لیکن اس کی رفتار کا صحیح اندازہ نہ لگاسکا۔ ڈاکٹروں نے اگروال کی حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منہ پر ٹانکے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ کے دوران سریش رائنا کے زوردار چھکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ زخمی ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مسلسل تین ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف پہلی جیت حاصل کی۔