دوسرا ٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم ،پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر286 رنز جوڑ لیے
بار با ڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے6 وکٹوں کے نقصان پر286 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق کالی آندھی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی اور شاہینوں کی جاد وئی باولنگ کا شکار ہوگئی۔پہلے بلے باز براتھ ویٹ 9 جبکہ ہیٹمیئر صرف 1 سکور کر نے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔تیسرے بلے باز ہوپ صرف 5 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔فاسٹ باولر محمد عامر نے دوسری وکٹ لیتے ہوئے بلے باز پویل کو 38 رنز پر آوٹ کرکے پویلیئن کی راہ دکھائی۔وشال سنگھ 3 اور ڈورچ 29 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔فاسٹ باولر وہاب ریاض کی جگہ لیگ سپینر شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3۔1 کی برتری حاصل ہے۔