تیسرا ون ڈے، پاکستان اور انگلینڈ آج ناٹنگھم میں مد مقابل
ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔اظہر الیون تیسرے میچ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہے۔ تیسرا ون ڈے قومی ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ جیتیں گے تو سیریز میں واپسی کی امید ہے ناکامی کی صورت میں سیریز اور ٹرافی ہاتھ سے چلی جائے گی۔گرین شرٹس کے سر پر رینکنگ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔ نویں نمبر پر موجود قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر سے بچنے کیلئے رینکنگ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پہلے دو میچوں میں فلاپ ہونے والی قومی ٹیم تیسرے میچ میں نئی پلاننگ کیساتھ ان ایکشن ہو گی۔
فاسٹ بولر محمد عرفان کو زخمی محمد حفیظ کی جگہ طلب کرلیا گیا ہے تاہم کپتان اظہرعلی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، بابر اعظم، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔انگلش اسکواڈ کپتان اوئن مورگن، معین علی، جانی بیریسٹو، جیک بال، جوز بٹلر، لیان ڈاو?سن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلی، بین اسٹوکس، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، جوئے روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہونگے۔