تیسرا ون ڈے،انگلینڈ کی پاکستان کو 169رنز سے شکست،انگلش ٹیم کو سیریز میں3۔0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی

تیسرا ون ڈے،انگلینڈ کی پاکستان کو 169رنز سے شکست،انگلش ٹیم کو سیریز میں3۔0 کی ...
تیسرا ون ڈے،انگلینڈ کی پاکستان کو 169رنز سے شکست،انگلش ٹیم کو سیریز میں3۔0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نا ٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 169رنز سے شکست دے کر5ایک روزہ میچز کی سیریز 3-0سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 445رنز کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 42.4اورز میں275رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔ آخر میں آنے والے محمد عامر نے 28گیندوں پر 58رنز بنا کر ٹیم کی عزت بچانے کی پوری کوشش کی ، شرجیل خان نے بھی 58رنز ہی بنائے،سرفراز 38 اور محمد نواز34رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب ایلکس ہیلز نے 171کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف کی میچ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ باولر ز میں ووکس نے 4 ،عادل راشد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پلنکٹ،سٹوکس،ووڈ اور موئن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں سمیع اسلم اور شرجیل خان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم وکٹ پر زیادہ دیر اپنے قدم جمانے میں کامیا ب نہیں ہوئے اور 8رنز پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ شرجیل خان میمن اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے اور انہوں نے 26 گیندوں پر نصف سینچری بھی بنائی لیکن 58 رنز پر ووکس کی گیند پر کیچ آوٹ ہو ئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے اظہر علی صرف 13 رنز ہی بنا سکے اور پولین لوٹ گئے،ان کے بعد آنے والے بابر اعظم سٹوکس کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ،شعیب ملک بھی کچھ نہ کر سکے صرف ایک رن بنا کر واپس لوٹ گئے,محمد نواز 34 اور حسن علی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 444رنز بنائے جو کہ اب تک کا ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ٹوٹل ہے جبکہ اس سے قبل سری لنکا نے 2006 میں نیدر لینڈ کیخلاف 443 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف 444رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی باولر بری طرح فلاپ ہوئے اور انگلش باولرز نے کھل کر دھلائی کی، کسی باولر کو خالی ہاتھ نہ جانے دیا جبکہ پاکستانی باولر سخت محنت کے باوجود بھی انگلینڈ کی صرف تین وکٹیں ہی گرانے میں کامیاب ہوئے ،انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز 171 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بٹلر90رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، جوئے روٹ 85 رنز بنائے اورمورگن نے57رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ وہاب ریاض ’مہنگے ترین‘باولر ثابت ہوئے انہوں نے 10 اوورز میں 110 رنز دیئے لیکن کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جس کے بعد روئے اور اے ڈی ہیلز نے میدان میں اتر کر کھیلا کا آغاز کیالیکن روئے زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیا ب نہیں ہوئے اور 15 رنز پر حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھو ں کیچ آوٹ ہو گئے ،اوپننگ پر آئے ایلکس ہیلز نے پاکستانی باولرز کی خوب دھلائی کی اور 171 رنز بنائے تاہم ڈبل سینچری بنانے میں کامیابی نہ ملی اورحسن علی کی گیند پر آوٹ ہو ئے,جوئے روٹ 85 رنز پر محمد نواز کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ چوتھے نمبر پر آئے جوز بٹلر نے لگاتار تین چھکے لگا کر نصف سینچری مکمل کی اور90رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ مورگن 57رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان میچ براہ راست دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان کا کہناتھا کہ پاکستان کا باولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ،ہماری کوشش ہوگی کہ شروع میں وکٹ پر جمے رہیں۔اس موقع پر اظہر علی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے ،اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے ۔اس میچ میں عماد وسیم کی جگہ محمد نواز ٹیم کا حصہ ہو نگے ۔

1999ءمیں شعیب اختر کو نائٹ کلب میں پکڑا: وسیم اکرم

مزید :

کھیل -اہم خبریں -