انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ،444رنز بنا ڈالے
لندن(مانیٹرن ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں 443رنز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں جیت کیلئے 445رنز کا ہدف دیاہے ،انگلش کھلاڑی ہیلز نے پاکستانی باولر کی خوب دھلائی کی اور 171رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بٹلر بھی پیچھے نہ رہے اور وہ 90رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
میچ کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے 2006میں نیدر لینڈ کیخلاف 443رنز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جبکہ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف میچ میں اسے توڑ دیاہے اور جیت کیلئے 445رنز کا ہدف دیاہے ۔پاکستان کیخلاف بھی کسی ٹیم کی جانب سے اب تک کا یہ سب سے بڑا ٹوٹل ہے ،اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 2007میں پاکستا ن کیخلاف392رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے 1992میں ٹاٹنگھم میں پاکستان کیخلاف 363رنز بنائے تھے ۔