سہیل تنویر نے ٹی 20 کی تاریخ میں انوکھا ترین کارنامہ سرانجام دیدیا، صرف 3 رنز دے کر کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

سہیل تنویر نے ٹی 20 کی تاریخ میں انوکھا ترین کارنامہ سرانجام دیدیا، صرف 3 رنز ...
سہیل تنویر نے ٹی 20 کی تاریخ میں انوکھا ترین کارنامہ سرانجام دیدیا، صرف 3 رنز دے کر کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارباڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے کیریبین پریمیر لیگ کے میچ میں ٹی 20 کی تاریخ میں کم از کم گیندوں پر زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے بارباڈوس ٹرائڈنٹس کے خلاف تین رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسر کی میئر اسلام آباد سے ملاقات، سفیروں کو براہ راست ڈیل کرنے سے روک دیا
گزشتہ رات سہیل تنویر کی ٹیم گیانا امیزون وائیرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور ٹرائڈنٹس کو جیتنے کیلئے 159 رنز کا ہدف دیا لیکن سہیل تنویر کی شاندار باﺅلنگ کے تحت ٹرائڈنٹس صرف 59 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ سہیل تنویر نے میں ڈوین سمتھ، کین ولیم سن، این مورگن، کیرون پولارڈ اور وہاب ریاض کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے پہلے سپیل میں 2 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پھر اپنے سپیل کی آخری گیند پر وہاب ریاض کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
سہیل تنویر نے اپنے اس شاندار کارنامہ سے مداحوں کو آگاہ کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں لکھا ”الفاظ سے زیادہ کام بولتے ہیں۔ الحمد للہ آج میں نے سب سے کفاتی پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے معاملے میں تاریخ رقم کی ہے اور لگاتار دوسری بار مین آف دا میچ قرار پایا ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ڈاکٹر قدیر نے روتے ہوئے میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگالیا: پرویز مشرف
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20مقابلے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سہیل تنویر نے اس وقت سنسنی پھیلا دی تھی جب انہوں نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ اس وقت ٹی 20 مقابلوں میں 273 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -