دورہ ورلڈ الیون ،ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو گی اور سب سے سستی اور مہنگی ٹکٹ کتنے کی ہے ؟تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

دورہ ورلڈ الیون ،ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو گی اور سب سے سستی اور مہنگی ٹکٹ ...
دورہ ورلڈ الیون ،ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو گی اور سب سے سستی اور مہنگی ٹکٹ کتنے کی ہے ؟تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قذافی اسٹیدیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ستمبر میں ہونے والے انڈیپنڈینس کپ کے لیے ٹکٹ کی آن لائن خریداری یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 500، 2500، 4000 اور 6000 روپے کے درمیان ہوگی۔کرکٹ شائقین جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ 500 روپے کے عوض خرید سکیں گے جبکہ انضمام الحق انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔قذافی اسٹیدیم لاہور کے عبدالقادر، میانداد، کاردار اور رمیز راجہ انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 4000 روپے ہوگی۔سب سے مہنگے ٹکٹ عمران خان اور فضل محمود انکلوڑرز کے ہوں گے جن کی قیمت 6000 روپے ہوگی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کاونٹرز عیدالضحیٰ کے بعد لگائے جائیں گے۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون 7 ستمبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے اور وہ پاکستان میں تین میچز کھیلے گی ۔

مزید :

کھیل -