دولت مشترکہ مقابلے ، بھارتی پہلوان نے قمرعباس کو شکست دیدی

دولت مشترکہ مقابلے ، بھارتی پہلوان نے قمرعباس کو شکست دیدی
دولت مشترکہ مقابلے ، بھارتی پہلوان نے قمرعباس کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلاسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے دولت مشرکہ کے کھیلوں کے مقابلوں میں بھارتی پہلوان ششیل کمار نے 74 کلوگرام وزن کے کشتی کے مقابلوں میں پاکستانی پہلوان قمر عباس کو 6-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے، کشتی کے مقابلوں میں بھارت کا یہ تیسرا طلائی تمغہ ہے۔
اس سے قبل 57 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں بھارتی امت کمار نے نائیجیریا کے ابیک ویمینومو جبکہ خواتین کے 48 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں انگلینڈ کی یانا راتگن نے بھارتی خاتون پہلوان کو ہرا دیا۔
دوسری طرف پاکستان نے اب مجموعی طور پر تین تمغے حاصل کیے ہیں جن میں دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے،اتوار کو پاکستان کے جوڈو کھلاڑی شاہ حسین نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اُنہوں نے مردوں کی 100 کلو گرام درجہ بندی میں سکاٹ لینڈ کے یوان برٹن سے شکست کھائی۔

قمر عباس کے  کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

کھیل -