گاڑی کے کالے شیشوں کے باعث کامران اکمل کا چالان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی کے کالے شیشوں کے باعث قومی کرکٹر کامران اکمل کا چالان کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کامران اکمل رنگ روڈ پر ائر پورٹ سے گھر جا رہے تھے کہ گا ڑی کے کالے شیشوں کے باعث ٹریفک پولیس نے انہیں روک لیا اور ان کا چالان کر دیا۔کامران اکمل کو غیر قانونی شیشوں کے باعث 500روپے کا چالان کیا گیااور چالان ادا کرنے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی ۔یاد رہے کہ اس پہلے کامران اکمل کے بھائی عمر اکمل بھی گاڑی روکے جانے پر ٹریفک وارڈن سے لڑ پڑے تھے جس پر انہیں حوالات جانا پڑا تھا۔
اظہرعلی ون کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر،مصباح اور آفریدی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں :شہریار خان