”اگر یہ کام ہو گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میچ نہیں کروا سکے گی کیونکہ۔۔۔“ پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق انتہائی تشویشناک رپورٹ منظرعام پر آ گئی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بڑا دھچکا لگ گیا

”اگر یہ کام ہو گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میچ نہیں کروا سکے گی کیونکہ۔۔۔“ پاک، ...
”اگر یہ کام ہو گیا تو دنیا کی کوئی طاقت میچ نہیں کروا سکے گی کیونکہ۔۔۔“ پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق انتہائی تشویشناک رپورٹ منظرعام پر آ گئی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بڑا دھچکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی میں پاکستان او ربھارت کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے تاہم اس میچ سے متعلق اب ایک ایسی تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ شائقین کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو بھی شدید دھچکا لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سرفراز احمد نے ڈیوڈ وارنر کا ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو منظرعام پر آئی تو پاکستانی شائقین بھی دم بخود رہ گئے
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپینز ٹرافی کے مقابلے کو سال کا سب سے بڑا مقابلہ کہا جا رہا ہے تاہم یہ میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 جون کے بارش کے انتہائی قوی امکانات ہیں جو دنیا بھر کے اربوں شائقین کے ارمانوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

موسم کی صورتحال بتانے والی معروف ویب سائٹ ”ایکیو ویدر“ کے مطابق 4 جون کو ایجبسٹن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔ موسم ابرآلود ہو گا اور دن کے زیادہ تر اوقات میں ہلکی بارش بھی ہوتی رہے گی۔

اسی طرح ایک اور ویب سائٹ ”اوپن ویدر میپ“ کے مطابق 4 جون بروز اتوار ایجبسٹن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا اس کے علاوہ دن کے زیادہ تر اوقات میں ہلکی بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے دیگر میچز بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس تمام عرصے کے دوران بارشوں کے قوی امکانات ہیں۔ یہ خبر سن کر جہاں شائقین کرکٹ شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں وہی ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔

مزید :

کھیل -