ساری دنیا کوہلی کا ڈھول بجاتی رہی ،سائیلنٹ وار ئیر ہاشم آملہ نے چپ چاپ ویرات کوہلی کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑ دیا ،چیمپینز ٹرافی سے قبل ہی ویرات کوہلی کو ہاشم آملہ نے بڑا دھچکا دے دیا

ساری دنیا کوہلی کا ڈھول بجاتی رہی ،سائیلنٹ وار ئیر ہاشم آملہ نے چپ چاپ ویرات ...
ساری دنیا کوہلی کا ڈھول بجاتی رہی ،سائیلنٹ وار ئیر ہاشم آملہ نے چپ چاپ ویرات کوہلی کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ توڑ دیا ،چیمپینز ٹرافی سے قبل ہی ویرات کوہلی کو ہاشم آملہ نے بڑا دھچکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی ہاشم آملہ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سب سے تیز 7ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق لارڈز کے گراﺅنڈ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں ہاشم عاملہ نے 60گیندوں پر 55سکور بنائے اور اسی کے ساتھ ہی سب سے تیز 7000رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ۔ویرات کوہلی نے 161اننگز میں 7ہزار رنز بنائے تھے جبکہ ہاشم عاملہ نے 150اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کر لیا ۔ اس سے قبل ہا شم عاملہ نے 2,3,4,5 اور 6ہزاررنز بھی سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ بنائے ہیں ،انہوں نے 6000رنز محض123اننگز میں مکمل کیے تھے ۔ ویرات کوہلی نے2016میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کے گراﺅنڈ میں 161ویں اننگز میں 7ہزار رنز مکمل کیے تھے ۔

مزید خبریں :بھارتی کرکٹر محمد شامی کی انگلش کا راز بھی فاش ہو گیا ،اپنے جذبات کا ا ظہار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

مزید :

کھیل -