پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنا پلان بنایا تھا : ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی

پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنا پلان بنایا تھا : ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی
پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنا پلان بنایا تھا : ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا سکور بنانے کا پلان بنایا جس میں کامیابی ملی۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ پہلی اننگز میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جسے یونس خان کے ساتھ 200 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم کر کے کامیاب بنایا۔ آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ سنچری سکور کرنے والے یونس خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ یونس خان سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ بیٹنگ کرنا اچھا لگتا ہے، وہ جونیئرز کو گائیڈ کرتے رہتے ہیں جس سے کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ یاد رہے اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنے کیرئیر کی چھٹی سنچری سکور کی۔

مزید :

کھیل -