” بھرا سٹیڈیم۔۔۔ لاہوری لڑکا اور لڑکی۔۔۔“ تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی 20 میچ تو تاریخی تھا ہی مگر ایک لاہوری لڑکے نے اس دن کو اپنی زندگی کا یادگار دن بنانے کا فیصلہ کر لیا اور بھر سٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔دہشت گردی کی گولی کا نشانہ بننے والے کمار سنگاکارا بھی میدان میں آ گئے، حیران کن بیان جاری کر کے بھارت کی ’بولتی‘ بند کر دی، جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا ایک محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ لڑکی بھی ہاں کر دیتی ہے جس کے بعد وہ اس کی انگلی میں انگوٹھی پہنا دیتا ہے اور یوں یہ دن ان دونوں کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ بن جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بھابھی مجھے معاف کر دیں“ شاداب خان نے گزشتہ رات گراﺅنڈ میں ایسی حرکت کر دی کہ ثانیہ مرزا ”ناراض“ ہو گئیں، پھر شادب خان کو معافی مانگنا پڑ گئی کیونکہ۔۔۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا کبھی بھی اس دن کو نہیں بھول سکتا اور کہہ سکتا ہے کہ جس روز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی، اس روز میری زندگی میں بھی بہار آ گئی۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔