چیمپئز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، چنائی سپر کنگز نے کوالیفائی کر لیا

چیمپئز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، چنائی سپر کنگز نے ...
چیمپئز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، چنائی سپر کنگز نے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: Lahore Lions

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے میچ میں پرتھ سکارچرز نے لاہور لائنز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور لاہور لائنز سیمی فائنل کی دور سے بھی باہر ہو گئی ہے۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر لاہور لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، سعد نسیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ لاہور لائنز کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے پرتھ سکارچرز کو 78 رنز تک محدود رکھنا ضروری تھا تاہم لاہور لائنز اس میں ناکام رہی اور بہتر رن ریٹ کی بناءپر چنائی سپرکنگز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ پرتھ سکارچرز نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مزید :

کھیل -