ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
انچیون(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز کے دوران91 کلو گرام ہیوی ویٹ کیٹگری میں پاکستانی باکسر ثناءاللہ نے کورین باکسر سے ہار کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ ثناءاللہ اس سے قبل ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل تھی اور اس شکست سے وہ طلائی تمغے کی دوڑ سے تو باہر ہو گئے لیکن کانسی کی تمغے کے حقدار قرار پائے۔