پہلا ون ڈے ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111رنز سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111رنز سے شکست دیدی
پہلا ون ڈے ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 111رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقرررہ اوورز بھی پورے کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور38.4اوورز میں 175رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سیمول 46رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ نارائن 23اور چارلز 20رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ حسن علی نے 3،عماد وسیم ،محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے چارلز اور برتھ ویٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن چارلز وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 20رنز پرمحمد عامر کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔دوسرے بلے باز براتھ ویٹ صرف 14رنز بنانے کے بعد سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ڈی ایم براوو بھی اپنی بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور12رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز کی طوفانی گیند پر اظہر علی نے مشکل کیچ پکڑ کر ڈی رمدھن کو بھی پویلین بھیج دیا۔محمد نواز نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے پولرڈ کو ا?و¿ٹ کردیا۔بلے باز ہولڑر صرف 1رن بنا سکے اور عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔محمد نواز کی شاندار باو¿لنگ نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے سی آر براتھ ویٹ کو 15رنز پر پویلین بھیج دیا۔وہاب ریاض نے بھی ایک وکٹ لیتے ہوئے سیمیولز کو 46 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔بلے باز نارائن 23 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاہینوں کی طوفانی باو¿لنگ جاری ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 44اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنا لیے تھے کہ فلڈ لائٹس میں خرابی آ گئی اور روشنی کی کمی کے باعث میچ روک دیا گیا اور آدھے گھنٹے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو سکا۔جس کے باعث میچ کو 49اوورز تک محدود کر دیا گیا جبکہ کھانے کے وقفے کا دورانیہ بھی کم کر کے 10منٹ کر دیا گیاہے۔جس کے بعد پاکستان نے مقررکردہ 49اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 284رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز ہوتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے اور واپسی کی راہ لی۔بلے باز شرجیل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 54رنز بنائے اور ناارائن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔جبکہ شعیب ملک صرف 6رنز بنا سکے اور وہ بھی نارائن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف بابر اعظم اور سرفراز کی دھواں دار بیٹنگ جاری تھی کہ سرفراز احمدبھی 35رنز بنانے کے بعد ہولڈر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے اپنے کیرئیر کی پہلی سینچری مکمل کی اور 120رنز پر برتھ ویٹ کی گیند پر پولاڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔بلے باز محمد رضوان صرف 11رنز پررن آو¿ٹ ہو گئے۔ساتویں نمبر پر آنے والے عماد وسیم 24رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے ہی رن آوٹ ہو گئے جبکہ محمد عامر تین اور حسن علی دو رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے بتایاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے ، بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ، ٹی 20 میں جیت کی وجہ سے ٹیم کا مورال ہائی ہے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ، عمرگل کی جگہ وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -