انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے ایورٹن پر گولوں کی برسات کر دی

انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے ایورٹن پر گولوں کی برسات کر دی
 انگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے ایورٹن پر گولوں کی برسات کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلش پریمئیر فٹبال لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو 6 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے،ڈیاگو کوسٹا کو چیلسی فٹ بال کلب راس آگیا۔تفصیلات کے مطابق کوسٹا کے شاندار کھیل نے چیلسی کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔رواں سیزن میں اٹلیٹکومیڈرڈ کلب چھوڑکر چیلسی جوائن کرنے والے ڈیاگو کوسٹا نے ایورٹن کے خلاف 3 منٹ کے اندر 2 گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن دلا دی۔چیلسی کلب اور ایورٹن کے درمیان شاندار کھیل دیکھنے کو ملا مگر چیلسی نے ابتدا میں ہی ایورٹن کو دباﺅ میں ڈال دیا۔چیلسی نے ایورٹن کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

مزید :

کھیل -