”چیمپینز ٹرافی میں ویرات کوہلی نے مجھے یہ تحفہ دیا تھا“ محمد عامر نے حیران کن انکشاف کر دیا، کیا چیز اور کیوں تحفے میں دی تھی؟ جان کر آپ کے دل میں ویرات کوہلی کی عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد عامر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی دوستی کے چرچے اس وقت زبان زد عام ہو گئے تھے جب ورلڈ ٹی 20 کے دوران کوہلی نے محمد عامر کو اپنا ایک بلا تحفے میں دیا اور اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد عامر کو عام سا باﺅلر قرار دینے والے روہت شرما کے بارے میں چیمپینز ٹرافی کے بعد محمد عامر سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے
حال ہی میں کھیلی گئی چیمپینز ٹرافی کے بعد ایک انٹرویو کے دوران محمد عامر سے ویرات کوہلی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ انکشاف کیا کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران بھی انہوں نے اپنا ایک بلا انہیں تحفے میں دیا۔ محمد عامر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ ایک بڑا نام ہے اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔ ہم جب بھی ملتے ہیں تو ایک دوسرے کی تعریف اور عزت کرتے ہیں۔ ہمارے درمیان ایک تعلق اور دوستی ہے، باہمی عزت ہے۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میری بیٹیوں کے لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ اس کھلاڑی کا نام ہے کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے متعلق دلچسپ بات بتائی تو حاضرین محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو گی
انہوں نے کہا کہ ”ہم ہمیشہ ملاقات کر کے بہت خوش ہوتے ہیں۔اس نے مجھے کئی مرتبہ اپنا بلا تحفے میں دیا ہے اور حال ہی میں کھیلی گئی چیمپینز ٹرافی کے دوران برمنگھم میں بھی اس نے مجھے اپنا ایک بلا تحفے میں دیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کا تعلق اور دوستی دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان بھی ہونی چاہئے۔ ہم رول ماڈلز ہیں اور فاصلے کم کر کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔“