آسٹریلیا کیلئے ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

آسٹریلیا کیلئے ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی
آسٹریلیا کیلئے ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2015ءکی فاتح ٹیم آسٹریلیا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیاتاہم پاکستانی شائقین کے لیے تشویشناک خبر ہے کہ باﺅلنگ میں سعید اجمل دودرجے تنزلی کے بعدپہلی سے تیسری پوزیشن پرآگئے ہیں ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق عالمی کپ جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا پہلی پوزیشن لے اُڑی اور ایک لاکھ پچہتر ہزار ڈالر بھی اپنے نام کرلیے جبکہ بھارت دوسری پوزیشن کیساتھ پچہتر ہزار ڈالر کا حقدار ٹھہرا۔
باﺅلنگ میں پاکستان کے سعید اجمل دودرجے تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے سعید اجمل سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھین لی ۔جنوبی افریقہ کے عمران طاہرتین درجے ترقی کے بعد دوسرے جبکہ ڈیل سٹین دودرجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ۔
یکم اپریل کو ختم ہونیوالی مدت میں آسٹریلیا نے ون ڈے شیلڈ چیمپئن کااعزا ز بھی برقراررکھا۔

مزید :

کھیل -