مصباح الحق نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا
ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے اعتباد سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جب مصباح نے اپنی اننگ کا 63واں رن لیا تو انہوں نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 2408رنز بنائے تھے جبکہ انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے 2397 رنز بنائے تھے ۔
مصباح الحق اب تک 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے تین سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 420 رنز سکور کر چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ صرف ایک اننگ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے۔
مصباح الحق 40برس سے زائد عمر میں سنچری بنانے والے برصغیر کے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل بھارت کے وجے مرچنٹ نے 1951ءمیں ادھیڑ عمری کے باوجود تھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔ اب تک مجموعی طور 19بیٹسمین 40سال سے زائد کی عمر میں سنچریاں داغ چکے ہیں۔