سکھر میں ہوائی فائرنگ سے 4افراد زخمی ،ہسپتال منتقل
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھرکے نواں گوٹھ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 4افراد شدید زخمی ہوگئے ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منقتل کردیا جن میں سے 2کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔