شکارپور ہسپتال کے لان میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر وں کی ایک اور بے حسی کا واقعہ سامنے آگیا ،سرکاری ہسپتال کے لان میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق شکار پور ہسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون کو یہ کہہ کر بستر دینے سے انکار کردیا کہ یہاں سہولت نہیں ہے اس لئے پرائیوٹ ہسپتال چلی جاﺅ۔جس کے بعد خاتون نےسرد موسم میں ہسپتال کے لان میں ہی بچے کو جنم دیدیا ۔
’’آپ کا بچہ نہیں بچ سکتا“ڈاکٹروں کا کراچی کے شہری کو صاف جواب,پڑھنے کیلئے کلک کریں
جبکہ ہسپتال کے ایم ایس نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر ہسپتال دیر سے آئی تھی جس کیوجہ سے خاتون کو واپس جانے کا کہا گیا۔جنم دینے کے بعد بھی ہسپتال والوں نے خاتون کو گھر جانے کیلئےایبولینس فراہم نہ کی بلکہ خاتون کے گھر والے گدھا گاڑی پر گھر لیکر گئے۔
فوٹو بشکریہ سماء