دس روز قبل روہڑی پل سے دریا میں گر کر لاپتہ ہونیوالا نوجوان گھر پہنچ گیا

دس روز قبل روہڑی پل سے دریا میں گر کر لاپتہ ہونیوالا نوجوان گھر پہنچ گیا
دس روز قبل روہڑی پل سے دریا میں گر کر لاپتہ ہونیوالا نوجوان گھر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )دس دن قبل لینس ڈاﺅن پل پر سیلفی لیتے ہوئے دریا میں گر کر لاپتہ ہونے والا نوجوان آصف جمیل آج صبح گھر لوٹ آیا ہے جس کے باعث اہل خانہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف جمیل چار جنوری کو لینس ڈاﺅن پل پر سیلفی لے رہاتھا کہ دریا میں گر گیا جس کے بعد اس کی تلاش کیلئے دو دن تک ریسکیو آپریشن جار ی رہا تاہم آج صبح آصف جمیل گھر پہنچ گیاہے ۔آصف جمیل کاکہناہے کہ پل پر سیلفی لیتے ہوئے وہ دریا میں گر گیا تھا جب اسے ہوش آیا تو ہ جنگل میں تھا جہاں سے اسے کچھ لوگوں تعلقہ ہسپتال پہنچایا جس کے بعد ہسپتال والوں نے گھر والوں کو اطلاع دی ۔آصف جمیل کی اہلیہ کا کہناہے کہ وہ شوہر کے گھر واپس آنے پر بہت خوش ہے جبکہ دوسری جانب سے اہل علاقہ کا کہناہے کہ آصف جمیل مقروض تھا جس کے باعث اس نے یہ ڈراما رچایاہے لیکن آصف جمیل کے بڑے بھائی نے اس تاثر کو غلط قرار دیدیاہے۔

مزیدپڑھیں:آپ کے گھر میں موجود وہ چیز جو چپکے سے آپ کی جان لے سکتی ہے

مزید :

سکھر -