کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے ،جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو :شاہ محمود قریشی

کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے ،جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو ...
کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے ،جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو،نہ ہی ہم سندھ کو تقسیم ہونے دیں گے۔

نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کے وکیل میں تلخ کلامی
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کا سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کوسازش کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی سندھ کے حقوق کے منافی کوئی ڈیم بننے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ استعمال کیا ،ان کے ووٹ کااستحقاق کیا گیا،یہ اپنی قابلیت پر نہیں شہید کے خون پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں یہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل کو گرفتار کیوں نہیں کر سکے؟آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میرااگلا الیکشن سے بھی سندھ سے ہو گا۔

گرمیت رام سنگھ کو بھارتی عدالت کی جانب سے سزا کے بعد بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے،30 شہری ہلاک،یہ آدمی دراصل کون ہے؟اس کی حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جاائیں گے
نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے موقع دیا،یہ لوگ جے آئی ٹی بھی اپنی باتوں کا دفاع نہیں کر سکے اور اب یہ لوگ اداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔

مزید :

سکھر -