جو شخص اسلام آباد نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے سنبھالے گا:خورشید شاہ
سکھر(ما نیٹر نگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو شخص اسلام آباد نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے سنبھالے گا،حکومت نے اگر عمران خان کو روکا تو جمہوریت کے لیے خطرہ ہوگا ، 14 اگست کو ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس سے ملک میں انتشار پھیلے۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلا کر چوہدری نثار نے خود اپنی کوتاہی ظاہر کی ہے ، انہوں نے بیان دے کر خود اپنی ناکامی بھی تسلیم کرلی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں تاہم حکومت نے عمران خان کو روکا تو جمہوریت کے لیے خطرہ ہوگا،14 اگست خوشی کا دن ہے لہٰذا اس دن ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس سے ملک میں انتشار پھیلے۔