ایم کیو ایم نے قائد متحدہ سے واسطہ ختم کرلیا،پارٹی فاروق ستار کراچی سے چلا رہے ہیں:خورشید شاہ

ایم کیو ایم نے قائد متحدہ سے واسطہ ختم کرلیا،پارٹی فاروق ستار کراچی سے چلا ...
ایم کیو ایم نے قائد متحدہ سے واسطہ ختم کرلیا،پارٹی فاروق ستار کراچی سے چلا رہے ہیں:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے لیڈر سے ڈس اون کر کے واسطہ ختم کرلیا ہے اور اب ایم کیوا یم کراچی میں فاروق ستار چلا رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔سپورٹس کمپلیکس بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹرپر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر میں کافی جگہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ایس آئی یو ٹی کا کام اورسپورٹس کمپلیکس کا کام بہت جلد مکمل ہوجائےگا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرینج کو 4 حصوں میں بانٹناہے،اس کیلئے 4 سے 5 ارب روپے چاہئیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔جس جگہ میں کھڑا ہوں اس جگہ روڈ کی تعمیر 10کروڑ کی لاگت سے مکمل کی گئی۔

مزید :

سکھر -