سندھ میں 50دہشت گردوں نے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں 50دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔
وہ وقت جب وقار یونس اور وسیم اکرم کی حمایت کرنے پر عمران خان کو عدالت لے جایا گیا
تفصیلات کے مطابق قندکوٹ، کشمور اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے 50دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد نےسکھر میں خود کو رینجرز کے حوالے کردیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق انہوں نے قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہونے اور دہشتگردی کی کارروائیاں چھوڑ دینے کا عہد کیا۔ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد اغواءبرائے تاوان، قتل اور دیگر گھناﺅنے جرائم میں ملوث تھے۔