کسی کو احتجاج سے روکنا غیر جمہوری عمل ،عمران کو مطالبات کےلئے مظاہرہ کرنے دیا جائے:خورشید شاہ
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کسی کو احتجاج سے روکنا غیر جمہوری عمل ہے ،عمران خان کو اپنے مطالبات کے لئے مظاہرہ کرنے دیا جائے۔آبائی شہر میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی سرگرمیاں جار رہنی چاہئیں، یہ سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا کیونکہ اگر ملک ہے تو سیاست چلتی رہے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپوزیشن کے خلاف مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں، اگر ان جیسے دو تین لوگ اور ہوں تو نواز شریف کا پتا نہیں کیا ہو گا، انہیں تو اب شک ہونے لگا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر اعظم نواز شریف سے مخلص بھی ہیں یا نہیں۔