گولی جنات نے نہیں چلائی تھی بلکہ۔۔۔ ڈی ایس پی کی 2 بیٹوں کی موت کی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

گولی جنات نے نہیں چلائی تھی بلکہ۔۔۔ ڈی ایس پی کی 2 بیٹوں کی موت کی حیران کن ...
گولی جنات نے نہیں چلائی تھی بلکہ۔۔۔ ڈی ایس پی کی 2 بیٹوں کی موت کی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی ایس پی کی بیٹی کو جنات کی جانب سے گولی مارے جانے کے معاملے کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ غلطی سے بہن کو گولی لگنے سے اس کی موت ہونے پر چھوٹی بہن دباﺅ کا شکار تھی جس نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

دبئی میں بھوت بنگلے میں پاکستانی شخص نے دوست کے ساتھ مل کر اماراتی خواتین پر جنسی حملہ کردیا
تفصیلات کے مطابق 14 سالہ لڑکی (ف) اور اس کی 17 سالہ بہن(ک) ایک روز اپنے والد کے پستول کیساتھ کھیل رہی تھیں کہ اس دوران (ف) سے غلطی کیساتھ گولی چل گئی جو (ک) کے سر میں جا لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی ہونے والی لڑکی کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جسے بعد ازاں تشویشناک حالت میں کراچی بھیج دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ (ک) کی موت کے باعث (ف) شدید دباﺅ کا شکار ہو گئی اور خود کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرانے لگی۔ اتوار کے روز، جب گھر والے بڑی (ک) کیلئے قرآن خوانی میں مصروف تھے تو 14 سالہ (ف) نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کی 14 سالہ بیٹی کو فوری طور پر سکھر کے ایک ہسپتال میں لے جایا گیا تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکی۔ اس معاملے پر جب متاثرہ ڈی ایس پی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ”14 سالہ (ف) اپنی بڑی بہن (ک) کی موت کے باعث دباﺅ کا شکار تھی۔اتوار کے روز جب گھر والے سوئم کی رسم میں مصروف تھے تو (ف) اندر گئی اور پستول نکال کر خود کو گولی مارلی۔“

پاکستانی فوج کی بھاری گولہ باری سے برفانی تودے گر رہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کا الزام
شکار پور کے ایس ایس پی کے ریڈر اطہر چنا نے نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس ٹریبیون“ سے گفتگو کرتے ہوئے دو اموات کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں بہنیں اپنے والد کے پرانے پستول کے ساتھ کھیل رہی تھیں جب (ک) کو گولی لگی۔ اطہر چنا کے مطابق پستول کے چیمبر میں گولی پھنس جانے پر ڈی ایس پی نے میگزین نکال لیا تھا تاہم یہ معلوم نہیں تھا کہ پستول میں اب بھی ایک گولی موجود ہے۔ 14 سالہ (ف) اپنی بڑی بہن (ک) کی جانب پستول تان رہی تھی کہ اس دوران گولی چل گئی جو سیدھی اس کے سر میں جا لگی۔ اس کے بعد سے چھوٹی بہن خود کو قصوار ٹھہرا رہی تھی۔

مزید :

سکھر -