تحریک انصاف نے اپوزیشن میں دراڑ ڈال دی ہے جس کا فائدہ حکومت کو ہو گا :خورشید شاہ

سکھر

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ، پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں دراڑڈال دی ہے جس سے حکومت فائدہ اٹھائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں تحریک انصاف کے کہنے پرنگران وزیراعظم اور فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر لگا یا ،اگر پی ٹی آئی اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ مجھے کہتے میں ان کی خواہش پوری کردیتا ،میں کبھی اپوزیشن کو تقسیم ہونے نہیں دیتا ۔سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے ،آج بھی ان دو جماعتوں کے علاوہ تمام دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان 2ماہ پہلے تک حکومت میں تھی ،آج کل علم نہیں کہ ایم کیو ایم لڑکے والے ہیں یا لڑکی والے ۔