صوابی:فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

صوابی:فائرنگ سے چار افراد جاں بحق
صوابی:فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ زیب خان نامی بچہ اپنے انکل صفدر علی کے ساتھ کندہ نامی گاﺅں میں اپنے رشتے داروں کے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی جس سے شاہ زیب جاں بحق اور ان کے انکل زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب ٹوپی بائی پاس کے نزدیک افغان پناہ گزین نور احمدین موٹر سائیکل کی تیز رفتاری کے باعث دم توڑ گیا ۔علاوہ ازیں صوابی کے گاﺅں اسماعیلہ میں تنازعہ پرایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوا جس کی شناخت یوسف خان کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اعزاز خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں باسط خان اور نوید خان نامی ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

مزید :

صوابی -