ؓبرہان انٹر چینج پر پولیس کی تحریک انصاف کے قافلے پر بھاری شیلنگ ، پرویز خٹک نے کارکنوں کو واپس صوابی جانے کی ہدایت کر دی
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے قافلے کو واپسی جانے کا حکم دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی انٹر چینج اور ہارون پل پر کھڑی رکاوٹیں عبور کر کے برہان انٹر چینج پر پہنچنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پولیس کی مزاحمت کے باعث واپس صوابی کیمپ آفس پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ اب قافلہ موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آبا د پہنچے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون پل پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کھڑے کنٹینروں کو گرا کر پی ٹی آئی کا قافلہ رات گئے برہان انٹر چینج پر پہچا جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور کنٹینر لگا موٹر وے کو بند کیا گیا تھا تاہم جسے ہی قافلہ برہان انٹر چینج پر پہنچا تو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے پل سے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی اور ربڑ کی گولیاں بھی برسا دیں جس سے قافلہ پسپا ہوگیا ۔پولیس اہلکاروں نے قافلے کے ساتھ موجود کرین کو بھی آگ لگا دی۔
راولپنڈی میں تمام نجی تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند کر دیے گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات برہان انٹر چینج پر گزارنے کے بعد صبح ہوتے ہی پرویز خٹک نے کشیدہ صورت حال کے باعث عمران خان سے رابطہ کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ قافلے کو صوابی کیمپ آفس واپس موڑا جائے جہاں سے نئی حکمت عملی کے تحت متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے بنی گالا کیلئے نکلا جائے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو مزید ہدایات تک قافلے کو صوابی کیمپ آفس میں ہی روکنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد قافلہ ممکنہ طور پر جی ٹی روڈ کے راستے بنی گالا کیلئے روانہ ہو گا تاہم واپسی کی ہدایت پر کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انکا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے بغیر ہی ہمیں موٹر وے پر لایا گیا ۔