صوابی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ، جوابی فائرنگ سے 2حملہ آور مارے گئے
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوابی کے علاقے کالو خان میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی زخمی ہو گیا ، جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، فائرنگ کے باعث سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا جسے مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
’’کراچی بد امنی سےبچ گیا ‘‘۔ تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
حملے کے بعد پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کر کے دو حملہ آوروں کو ڈھیر کر دیا تاہم انکا ایک ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دیا گئی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔