صوابی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا
صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی دارند پولیس چوکی پر مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں پولیس کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگ کھڑے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، ھملے کے وقت چوکی میں 17اہلکار موجود تھے جنہوں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جبکہ مزیدکاروائی کے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 12تھی۔