صوابی،شادی کی تقریب سے واپس آتے 5خواجہ سر اغوا

صوابی،شادی کی تقریب سے واپس آتے 5خواجہ سر اغوا
صوابی،شادی کی تقریب سے واپس آتے 5خواجہ سر اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(صباح نیوز)صوابی میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے  5 خواجہ سراوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
خیبر پختونخوا خواجہ سرا سوسائٹی کے صدر فرزانہ کے مطابق خواجہ سرا شادی کی تقریب کیلئے گئے تھے لیکن واپسی پر کسی نے انہیں اغوا کرلیااورتاحال کسی بھی خواجہ سرا سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ تمام خواجہ سراوں کی گمشدگی کی تصدیق خواجہ سوسائٹی کے صدر فرزانہ نے بھی کردی ہے۔صوبائی صدر کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں ضلعی صدر سدرا، کرشمہ، آرزو، چاہت اور کاشیفی شامل ہیں۔ دوسری جانب صوابی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

معاشی اصلاحات کے عمل میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے: عالمی بینک

مزید :

صوابی -