صوابی جلسے میں بدنظمی ، عمران خان کی ہدایت پر کارکن رکاوٹیں ہٹا کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے

صوابی جلسے میں بدنظمی ، عمران خان کی ہدایت پر کارکن رکاوٹیں ہٹا کر سٹیج کے ...
صوابی جلسے میں بدنظمی ، عمران خان کی ہدایت پر کارکن رکاوٹیں ہٹا کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کو سٹیج کے پاس آنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد جلسہ گاہ میں بدنظمی پیداہوئی اور کارکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سٹیج کے پاس پہنچ گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے اور چیئرمین عمران خان بھی سٹیج پر موجود تھے ۔ عمران خا ن کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور حفاظتی حصار عبور کرتے ہوئے سٹیج کے پاس جانے کی کوشش کی تو عمران خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی کارکن کو نہ روکا جائے جس کے بعدکھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے اور تمام حفاظتی حصار عبور کرتے ہوئے اپنے قائد کو دیکھنے کیلئے سٹیج کے پاس پہنچ گئے ۔ اس دوران جلسہ گاہ میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی سٹیج پر موجود تھے۔

مزید :

صوابی -