سوات کی 17 سالہ غریب لڑکی نے خواتین کے تحفظ، مقامی حکومت کی معاونت کرنے والے 2 سافٹ ویئر تیار کر لئے

سوات کی 17 سالہ غریب لڑکی نے خواتین کے تحفظ، مقامی حکومت کی معاونت کرنے والے 2 ...
سوات کی 17 سالہ غریب لڑکی نے خواتین کے تحفظ، مقامی حکومت کی معاونت کرنے والے 2 سافٹ ویئر تیار کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ویب ڈیسک) ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی یتیم اور گھروں میں بطور ملازمہ کام کرنے والی ایک 17 سالہ لڑکی نے خواتین کے تحفظ اور مقامی حکومت کو معاونت فراہم کرنے والے سافٹ ویئر تیار کرلیے۔ سوات کے چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والی 17 سالہ طاہرہ نے خواتین کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں اور مظالم کی تفصیلات کا ڈیٹا محفوظ بنانے والے سافٹ ویئر سمیت لوکل حکومت کو معاونت فراہم کرنے والاخصوصی سافٹ ویئر تیار کیا۔

ٹیک جوس کی 25 سال سے کم عمر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین اور سماجی خدمات سر انجام دینے والے 25 نوجوانوں کی فہرست میں طاہرہ محمد کو کم سہولیات، مشکلات حالات کا سامنا کرنے اور جدید ترین طرز کے 2 سافٹ ویئر تیار کرنے کی بناء پر اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا۔ طاہرہ محمد جب چھوٹی تھیں تب ان کے والد کا انتقال ہوچکا تھا، غربت کے باعث طاہرہ نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر مختلف گھروں میں ملازمت کی۔

”ہواوے “نے سمارٹ فون ٹیکنالوجی بغیر اجازت استعمال کرنے پر ”سام سنگ“ کیخلاف مقدمہ جیت لیا

طاہرہ کو شروع سے ہی پڑھنے کا شوق تھا، اور خوش قسمتی سے انہیں ایک اچھے مالکان ملے، جس وجہ سے انہوں نے طاہرہ کی خواہش کو دیکھتے ہوئے انہیں سکول میں داخل کروا دیا۔ دوران تعلیم انہوں نے گھریلو ملازمت کے بجائے سکول میں پڑھانا بھی شروع کیا، اور ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام بھی کرتی رہیں۔ طاہرہ کی جانب سے لوکل حکومت کی معاونت کے لیے تیار کردہ سافٹ ویئر پیدائشی و فوتگی سرٹیفکیٹ سمیت رہائشی اور شادی وغیرہ کے سرٹیفکیٹ بنانے سمیت ریکارڈ محفوظ کرنے کی بھی اہلیت رکھتا ہے۔

مزید :

سوات -