آصفہ بھٹو کا سوات سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی کی طالبہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

آصفہ بھٹو کا سوات سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی کی طالبہ کے تعلیمی اخراجات ...
آصفہ بھٹو کا سوات سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی کی طالبہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (آن لائن) آصفہ بھٹو نے سوات سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی کی طالبہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ طالبہ کو شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ دینے کی پیشکش، دو لاکھ روپے نقد امداد کے علاوہ والدہ کے علاج میں بھی مالی امداد دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو کے اسسٹنٹ نے طاہرہ خان سے رابطہ کرکے ان کو آصفہ بھٹو کے طرف سے اُن کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اُن کی والدہ کے علاج میں مدد دینے اور اُن کے لئے دولاکھ روپے نقد دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اگر وہ کسی دوسرے یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتی ہے تو وہ اُس کے اخراجات بھی اُٹھانے کو تیار ہے تاہم طاہرہ خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پڑھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

سوات -