کالام میں ڈولی لفٹ دریا میں جا گری ، 2افراد جاں بحق ، 2لاپتہ ہو گئے

کالام میں ڈولی لفٹ دریا میں جا گری ، 2افراد جاں بحق ، 2لاپتہ ہو گئے
کالام میں ڈولی لفٹ دریا میں جا گری ، 2افراد جاں بحق ، 2لاپتہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مری کے بعد کالام کے مقام پر ڈولی لفٹ ٹوٹ کر دریا میں جا گری ، لفٹ پر 6افراد سوار تھے جن میں سے 2کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

آج  نیوز کے مطابق کالام کے نواحی علاقے میں ڈولی لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ ۔دیگر 2افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈولی لفٹ میں 6افراد سوار تھے کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گر گئی ۔دریا میں بہنے والے 2افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 2لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
یاد رہے عید کے چند روز بعد مری میں 2 دیہاتوں کو آپس میں ملانے کیلئے چلنے والی ڈولی لفٹ کھائی میں گرنے سے 12افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید :

سوات -