سوات میں سود خور ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سود خور ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوات میں پولیس نے تھانہ خوازہ خیلہ میں سود خور ایکٹ کے تحت اختر بادشاہ کی مدعیت میں پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ملزم پر اصل قیمت سے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار روپے سود لینے کا الزام ہے ۔
ایف آئی آر درج کرانیوالے مدعی نے گزشتہ برس ملزم سے کار خریدی تھی جبکہ ایکٹ کے تحت اصل زر وصول کرنے کے بعد مزید رقم سود قرار دی گئی ہے۔مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔