تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، فوج اور پولیس طلب

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، فوج اور ...
تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا، فوج اور پولیس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سوات(ویب ڈیسک) سوات میں بریکوٹ گرڈ سٹیشن افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصاد م ہوتے ہوتے رہ گیا، انتظامیہ نے صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پولیس اور فوج کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز علاقے سے منتخب ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد کی قیادت میں ایک ریلی نے واک کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنا چاہا لیکن وہاں پہلے سے بڑی تعداد میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکن جو ڈنڈوں سے لیس تھے نے ان کا راستہ روکا جس سے تصادم کی فضا پیدا ہوئی اور دونوں پارٹیوں کے سیاسی کارکن ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوکر نعرے بازی شروع کی۔

مزید :

سوات -