سوات اور گردونواح میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات اور گردونواح میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
سوات اور گردونواح میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ مقدس کلمات کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زللہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھاجبکہ گہرئی 148کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوات میں آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا،زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بحالی اور مکانات کی تعمیر ونو کے حوالے سے حکومت کی جانب سے امداد کے اعلانات بھی کیئے گئے ہیں جن پر کام حکومتی حلقوں کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

سوات -اہم خبریں -