شانگلہ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش، صرف ایک بچ سکا
سوات (ویب ڈیسک) سوات کے سید شریف ہسپتال میں شانگلہ کی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے دیا۔ کمزور صحت کے باعث 5 بچے دم توڑ گئے، ایک بچے کو زندہ حالت میں انتہائی نگہداشت رکھاگیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق شانگلہ سے تعلق رکھنے والے امیر رحمن کی اہلیہ مسماة (ک) نے سیدہ شریف ہسپتال میں بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا جن میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل تھے تاہم بچوں کی صحت انتہائی کمزور ہونے کے باعث چار لڑکیاں اور ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔