چار باغ سڑک کنارے نصب 10کلو وزنی بم بر آمد
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے چار باغ میں سڑک کنارے نصب10کلو وزنی بم بر آمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق د ہشتگردوں نے چار باغ میں سڑک کنارے بم نصب کیا تھا جس کی معلومات ملنے پر سکیورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلا کر بم کو ناکارہ بنا دیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔