کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے کر پلے آف 3 میں کوالیفائی کرلیا

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے کر پلے آف 3 میں ...
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے کر پلے آف 3 میں کوالیفائی کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ  کے دوسرے پلے آف میچ میں  کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 1کے چیمپیئنز  اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے کر پلے آف 3 میں کوالیفائی کرلیا ۔  کراچی کنگز کے باولرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم کو سولویں اوور میں 82 رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔ 

کراچی کا رہنے والا ہوں اور کراچی کنگز کو ہی سپورٹ کروں گا:شہریار خان

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کراچی کنگز کے باولر محمد عامر نے اپننگ جوڑی کی ایک نہ چلنے دی ،ایک ہی اوور میں بلے باز ڈوین سمتھ  کو 8 جبکہ بریڈ ہیڈن کو صفر پر آوٹ کرکے پویلیئن کی راہ دکھادی۔عماد وسیم نے بھی 2 وکٹیں لیتے ہوئے  کپتان مصباح الحق کو 13 جبکہ شین واٹسن کو 8 رنز پر ہی بولڈ کردیا۔بلے باز شاداب خان اور نیکولس پوران 1، 1 سکور کرنے کے بعد  ہی آوٹ ہوگئے۔آصف علی  39رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔رومان رئیس 0،پوران 1 اور عماد بٹ 7 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر ،عماد وسیم اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے 2اوورز میں کوئی رن نہ بنا سکے ،بلے باز کرس گیل  صڑف 17 رنز بنانے کے بعد کلین بولڈ ہوگئےجبکہ بابر اعظم بھی 25 رنز بنا کر پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان کمار سنگاکارا نے 17 اور روی بوپارا نے 14رنز بنائے ، دونوں بلے باز شین واٹسن کی گیند پر  کیچ آوٹ ہوئے۔شعیب ملک 25 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے۔رومن رئیس نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عماد وسیم کو 14،سہیل خان کو صفر اور کیرن پولارڈ کو 5 رنز پر  آوٹ کرکے پویلیئن کی راہ دکھائی۔اسامہ میر بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 1رن بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر ہی ڈھیر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان  رئیس نے 4، محمد سمیع اور شین واٹسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔