”عمران خان سپر سٹار ،میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں،شائقین کےساتھ بیٹھ کر سیٹیاں بجاﺅں گا“،شیخ رشید

”عمران خان سپر سٹار ،میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں،شائقین کےساتھ بیٹھ کر ...
”عمران خان سپر سٹار ،میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں،شائقین کےساتھ بیٹھ کر سیٹیاں بجاﺅں گا“،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ شائقین کے ساتھ بیٹھ کر سیٹیاں بجاﺅں گا اور نعرے لگاﺅں گا،عمران خان سپر سٹار ہیں اور میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں۔

بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ کو 50 لاکھ روپے بھتے کی کال،عالیہ بھٹ کو قتل کرنے کی دھمکی

نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 8 ہزار والا ٹکٹ بھی لیا ہے ،سگار بھی 500 کا ہے اور ٹکٹ بھی 500 کا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کبھی کوئی میچ نہیں دیکھا ۔

قبل ازیں شیخ رشید نے فائنل میچ کیلئے 500 روپے کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے جبکہ پی ایس ایل انتطامیہ نے انہیں وی آئی پی انکلوژر کی پیشکش کی ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہورہا ہے۔

شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کیلئے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کرلیا

مزید :

T20 World Cup -