پی سی بی کو لاہور میں بھی بکیز سے خطرہ،کھلاڑیوں کے فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کو لاہور میں بھی بکیز سے خطرہ،کھلاڑیوں کے فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کو لاہور میں بھی بکیز سے خطرہ،کھلاڑیوں کے فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہو رمیں بھی بکیز کے خطرات ستانے لگے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کے موبائل فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سماءکےمطابق پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص سے بات کرنے کی اجاز ت نہیں ہوگی اگر ایسا کیا گیا تو کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کیون پیٹرسن کے لمبے چھکے نے شاہد آفریدی کو بھی شرمندہ کردیا :احمد شہزاد

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو مخصوص نمبر فراہم کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ دبئی میں سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں ملوث ہونے کی بناءپر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔فکسنگ سے متعلق کرکٹ پنڈتوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کوئی بھی کرکٹر جوئے اور سٹے بازی میں ملوث پایا گیا پاکستانی کرکٹ کیلئے تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔

مزید :

T20 World Cup -